Lifestyle

نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے ممبئی واپسی کے بعد پہلی بار منظر عام پرآگئی

گزشتہ جولائی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ گزشتہ روز اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ بھارت پہنچنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئیں۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی کارروائی جاری ہے، گزشتہ جولائی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نتاشا اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی تھیں جہاں لگ بھگ ڈیڑھ ماہ قیام کے بعد اب وہ واپس ممبئی آئی ہیں۔32 سالہ پرکشش ماڈل و اداکارہ کو بدھ کی شام ممبئی کے علاقے باندرہ میں دیکھا گیا جہاں پاپارازی فوٹو گرافرز نے انکی جانب سے پوز دینے پر تصاویر بنائیں۔ دوسری جانب انکی اس طرح اچانک واپسی سے ہر ایک کی توجہ انکی جانب مبذول ہے۔ یاد رہے کہ انکے سابق شوہر اور بھارتی اسٹار کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور بھارتی نڑاد برطانوی گلوکارہ و ٹیلی ویڑن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ رومانی ملاقاتوں کی افواہیں گرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button