محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاکستانی دورہ کی دعوت
چینی وزیر داخلہ کیوآئی یانجن کا داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
نیویارک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چائنہ دوستی پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں ملاقات کے دوران کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں
ملاقات میں پاک چین تعلقات، سکیورٹی امور ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔ پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔