Pakistan
Trending

یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہاز شامل کیے جائیں گے

پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہوگی

اسلام آباد: بحری دفاعی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑے جنگی جہازوں کی شمولیت کی جائے گی۔پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہوگی۔ترکیہ میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم/بابر کلاس جہاز باضابطہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا جبکہ رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔

پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا جبکہ 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا اور کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی۔ ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ 2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button