Sports
Trending

بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

بنگلادیش کی اس تاریخی فتح نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں

بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

راولپنڈی: بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو دوسری ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار کسی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔
16 رنز کے اضافے کے بعد بنگلہ دیش کے اوپنرز ذاکر حسن 40 رنز اور شادمان اسلام 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں کپتان نجم الحسن شانتو نے 38 رنز اور مومن الحق نے 34 رنز بنا کر وکٹیں گنوائیں۔ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے میچ کو سنبھالتے ہوئے 32 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو جیت دلوا دی۔
پاکستان کی طرف سے میر حمزہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، یہ پہلی بار تھا جب بنگلادیش نے گرین شرٹس کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتا۔
بنگلادیش کی اس تاریخی فتح نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ اس سیریز میں بنگلادیش کی ٹیم نے نہ صرف بہتر کھیل پیش کیا بلکہ پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ کو بھی شکست دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button