World
Trending
اسرائیل میں ہڑتال کے اعلان پر حکومتی وزیر کی اپنے ہی عوام کو دھمکی
جو شخص بھی ہڑتال پر جائے اسے تنخواہ نہ دی جائے،وزارت خزانہ کو ہدایت جاری
تل ابیب :اسرائیل میں کل مکمل ہڑتال کے اعلان کے پر اسرائیلی وزیر خزانہ بتسالل اسموترچ اپنے ہی عوام کو دھمکیاں دینے لگے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی جانب کل ہڑتال کے اعلان پر بتسالل اسموترچ نے کہا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ جو شخص بھی ہڑتال پر جائے اسے تنخواہ نہ دی جائے۔انہوں نے ٹریڑ یونین کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہیکہوہ حماس سربراہ یحیی سنوار کا خواب پورا کررہے ہیں اور اسرائیلی مزدوروں کی نمائندگی کرنے کے بجائے وہ حماس کی نمائندگی کررہے ہیں۔