World
Trending

ناروے میں ولادیمیر کی وہیل کیمرہ ہولڈر کے ساتھ مل گئی، روس پر شکوک

وہیل سے منسلک ایک بیلٹ پر ایک چھوٹا کیمرہ ہولڈر دکھائی دیا،سینٹ پیٹرزبرگ کا سامانکا لیبل لگا ہوا تھا

اوسلو:ہوالدیمیر نام کی ایک سفید بیلوگا وہیل مردہ پائی گئی ہے۔ اسے پہلی بار ناروے میں روسی پانیوں کے قریب دیکھا گیا تھا۔ اس نے ایک بیلٹ پہنی ہوئی تھی جس سے یہ افواہیں پھیل گئیں کہ یہ مچھلی ماسکو کے لیے جاسوسی کر رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک باپ بیٹے کو جو مچھلیاں پکڑ رہے تھے ہفتے کے روز جنوبی ناروے میں ریساویکا بے میں وہیل کی لاش تیرتی ہوئی ملی تھی۔ہوالدیمیر ، جس کا نام دو حرفوں پر مشتمل ہے۔ پہلا لفظ ہفال ناروے کے لفظ "Hval” سے لیا گیا ہے جس کا مطلب وہیل ہے۔ دوسرا لفظ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پہلا نام ہے۔ اس کو کرین کے ذریعے پانی سے اٹھا کر ایک کرین میں پہنچایا گیا۔ اسے ایک قریبی بندرگاہ لے جایا گیا جہاں ماہرین اس کی جانچ کریں گے۔سمندری ماہر حیاتیات سیبسٹین اسٹرینڈ نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے ہوالدیمیر کو سمندر میں تیرتا ہوا پایا اور وہ مر گئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کی موت کیوں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button