دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف 21 رنز کی برتری حاصل کرلی
دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستان کے 9 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میں خرم شہزاد کی دھواں دار بولنگ، بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 662 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستان کے 9 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلا دیش نے 10 سکور سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا لیکن یکے بعد دیگر بنگال ٹائیگرز 4 وکٹیں گنوا بیٹھے، پاکستانی باؤلر خرم شہزاد نے بنگال ٹائیگرز کے پرخچے اڑا دیئے۔
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 14 اور دوسری 19 رنز پر گری جبکہ 20 رنز کے مجموعے پر دو مزید وکٹیں گر گئیں جبکہ 26 رنز پر بنگلا دیش کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 10، ذاکر حسین ایک، نجم الحسن 4، مومن الحق ایک، مشفق الرحیم 3 جبکہ شکیب الحسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور مہدی حسن نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور ٹیم کا سکور 191 تک پہنچایا،اس کے بعد مہدی حسن 78 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ تسکین احمد صرف ایک رن بنا کر ہی چلتے بنے۔