World
Trending

روس کیخلاف ایف 16 طیاروں کا استعمال شروع کردیا، یوکرینی صدر

یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جسے بروئے کار لایا گیا ہے

کیوی :یوکرینی صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین فضائیہ نے روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر امریکہ اور یورپ کی توجہ زیادہ اسرائیل کی مدد کی طرف مائل رہی ہے اس لئے اس دوران یوکرین متاثر ہوا لیکن واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس کے بعد یوکرین کے لئے بھی بہتری لائی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جسے بروئے کار لایا گیا ہے، ان طیاروں کی یوکرین آمد کے بارے میں انہوں نے رواں سال کے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا، تاہم طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔یوکرینی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری طرف سے ایف سولہ طیاروں کا استعمال ڈرون طیارے اور میزائل گرانے کے لئے کیا گیا ہے لیکن ابھی یوکرین کو یہ طیارے مزید درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button