WeirdWorld
Trending

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں: 16 افراد ہلاک

دریائوں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

گجرات :گجرات میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے: بھارتی میڈیا/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔دوسری جانب ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھرگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے اور 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثرہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button