عامر خان جلد ہی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے
ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی، اداکار کے مداح جلد ہی انہیں فلم میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔بھارتٰی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ساؤتھ کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کاناگاراج کے درمیان رجنی کانت کی فلم ’کولی‘ میں ایک ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوکیش کاناگاراج کی پروڈکیشن کے بینر تلے بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم ’کولی‘ میں ایک کیمیو اور ایک علیحدہ فلم کریں گے، جس کے لیے دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے اس کے علاوہ ساؤتھ کے لیجینڈ اداکار راجنی کانت اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا جبکہ لوکیش کاناگاراج اس وقت ’کولی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں، جس میں راجنی کانت کے ساتھ شروتی ہاسن اور ستیہ راج بھی شامل ہیں۔