Pakistan
Trending
وزیراعلیٰ پختونخوا کو پروٹوکول نہ دینے پر مریم نواز کو مراسلہ ارسال
امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں بدھ کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے
پشاور: صوبائی محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو دورہ فیصل آباد میں سیکورٹی نہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو پروٹوکول دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس بات کی انکوائری کی جائے کہ وزیراعلیٰ کو پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں بدھ کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔