Lifestyle

امیتابھ کو ایوارڈ ملنے پر ریکھا کی خوشی دیدنی، ریکھا کے گلے لگانے پر جیا حیران

2015 میں ریلیز ہونے والی فلم’’پیکو‘‘ کے لیے امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

ممبئی:ریکھا اور جیا بچن بالی وڈ کے وہ دو نام ہیں جو ایک فریم میں شاز و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ وہ وجہ امیتابھ بچن ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں متعدد بار دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ ریکھا اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کو شروع سے ہی پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے جو ممکن نہ ہوسکا، بعدازاں امیتابھ کی جیا بچن سے پسند کی شادی ہوگئی۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ امیتابھ نے ریکھا سے چھپ کر شادی کی ہوئی تھی جس کا علم کسی کو نہیں، البتہ جیا بچن کو معلوم ہے۔تاہم دونوں اداکارائیں اسکرین پر ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتی ہیں لیکن اب ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جو کہ ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم’’پیکو‘‘ کے لیے امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں امیتابھ کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اس تقریب میں جب امیتابھ کو اعزاز دیا گیا تو ریکھا خوشی کے مارے پھولے نہ سمائیں اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر جیا بچن کی طرف گئیں اور انہیں بے ساختہ گلے لگالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button