اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
اداکارہ بے شمار بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ وکیل بننا چاہتی تھیں۔کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ حسیناؤں میں کیا جاتا ہے، اداکارہ بے شمار بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2000ء میں کیا تھا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی بیبو نے بتایا کہ میں زمانہ طالبعلمی میں ایک بہترین طالبہ تھی، جب میں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تھا تو وہ میری زندگی کا بہترین وقت تھا، میں نے اس وقت کو بہت انجوائے کیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام نے مجھے خودمختار اور مضبوط بنایا تھا، میرے اندر اعتماد پیدا ہوا تھا، میں چاہتی تھی کہ میں وکیل بنوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔کرینہ نے بتایا کہ ہارورڈ سے واپس بھارت آنے کے بعد میں نے اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، میرے اس فیصلے میں بھی میرے والدین خوش اور مطمئن تھے۔