Pakistan
Trending

گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت کا پبلک سیکٹر کی درآمدات کا 50 فیصد گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی درآمدات کا 50 فیصد گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کہ کہ حکومت نے گوادر پورٹ کا مالی اعتبار سے کارآمد منصوبہ بنانے کے لیے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ فیصلہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت سیکرٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی حیدرآباد سیکشن کے لیے چینی پیشکش پر غور کریں گے، اس کے مالی استحکام اور کراچی ملتان سیکشن کی تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کابینہ کے سامنے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ہدایات کے مطابق تنظیم کو نئی شکل دینے اور اس کے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button