World
Trending

اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ منصوبے کے مطابق کامیاب رہا ، حسن نصراللہ

اسرائیل پر کیے گئے راکٹ اور ڈرون حملوں کے اثرات ونتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،خطاب

بیروت:لبنان میں سرگرم حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ منصوبے کے مطابق مکمل کیا گیا ہے تاہم مزید حملوں کا امکان بھی موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اسرائیل پر کیے گئے حملوں کے کئی گھنٹے بعد کہی ۔حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر کیے گئے راکٹ اور ڈرون حملوں کے اثرات ونتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھنے کی مزید ضرورت ہے یا نہیں۔حسن نصراللہ نے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اپنے منصوبے کے مطابق اپنے حملے کے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں کے پیشگی حملوں نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button