چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی میعاد ختم
پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے‘ذرائع
لاہور:چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس کے بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت 19 اگست تک تھی،وقار یونس کی تعیناتی مختصر دورانیہ کے لئے کی گئی تھی۔سابق کپتان وقار یونس اپنے موجودہ عہدے میں توسیع نہیں چاہتے،وقار یونس پی سی بی افسران کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ناراض تھے،وقار یونس کو ایک ماہ قبل چیئرمین پی سی بی کا ایڈوائزر تعینات کیاگیا تھا۔یاد رہے تین ہفتے قبل وقار یونس کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پی سی بی کی جانب سے اشتہار کے بغیر تعیناتی عمل میں لائے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افئیر پر فائز نہیں ہوں گے، وقار یونس پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ "چیمپئنز ٹورنامنٹس” میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔