Sports
Trending

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی دن میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا

یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے

لزبن :عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے۔اْنہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے 2 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اْنہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا ’گولڈن پلے بٹن‘ حاصل کرنے کے بعد پْرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔اْنہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button