شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کا اہم فیصلہ
اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم
شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کا اہم فیصلہ
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر لوڈر رکشوں، گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ، رواں ماہ 09ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری، 322مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ بڑے بڑے آہنی راڈ، سریا، ٹی آر گاڈر و دیگر سامان دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ، کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے۔
انہوں نے اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم دیا ۔
انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ، شاہدرہ پر خصوصی ناکہ جات قائم، بلا لائسنس ٹرک ڈرائیورز، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹس وہیکلز کیخلاف بھی کریک ڈائون جاری،رات 11بجے سے پہلے اور صبح 07بجے کے بعد ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے ریت، مٹی اور دیگر گرد آلود ٹریکٹر ٹرالیوں کو اوپر سے ڈھانپنے ،لوڈر گاڑیوں کو ہیڈ و بیک لائیٹس، ریفلیکٹرز لگانے کا بھی حکم دیا ۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ مہلک حادثات کے پیش نظر ایسی وہیکلز کیخلاف سخت کریک ڈائون کرنا ہوگا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سرکل افسران کی نگرانی میں 08سینئر وارڈنز اور 24وارڈنز بھی تعینات ہیں۔