Crime
Trending

خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتاری کے بعد رہا

تحریری معافی مانگنے ،آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر چھوڑ دیا گیا‘ترجمان سیف سٹیز

خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتاری کے بعد رہا

لاہور:لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں سڑک پر جاتی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے’’چیٹ فیچر ‘‘کے ذریعے رابطہ کیا۔ خاتون نے بتایا کہ روزانہ آفس جاتے ایک انجان شخص موٹر سائیکل پر اس کا پیچھا کرتا ہے اور نازیباہ فقرے کستا ہے۔

خاتون نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزم کی شناخت کرنے کی درخواست کی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے شناخت کرتے ہوئے فورا پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کے بتائیے گئے حلیے اور لوکیشن سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

اوباش کو تحریری معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر چھوڑ دیا گیا۔خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور پولیس کے تعاون کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button