لاہور پولیس 68.84 نمبرز لیکر آگے
’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘کی ماہ جون و جولائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
لاہور پولیس 68.84 نمبرز لیکر آگے
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے محکمہ پولیس کی کارکردگی کے تعین کے لئے مقرر کئے گئے’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘کی ماہ جون و جولائی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68.84 نمبرز حاصل کئے اور کارکردگی کے لحاظ سے بڑے شہروں میں سب سے آگے رہی۔
اس حوالے سے سی سی پی لاہوربلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آرزکابروقت اندراج اورمیرٹ پر تفتیش کویقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بچوں، خواتین اور بے وسیلہ طبقات کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نقص امن کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں سے کرائم کنڑول کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس پیشہ ورارنہ اورمعیاری تفتیش کے ذریعے مظلوم کوانصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیاز کو قانون کے شکنجے میں لا یا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی سے صوبائی دارالحکومت میں قیام ِ امن یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو گھر وں کی فراہمی ، بچوں کی شادی،شہداء کے بچوں کی معیاری تعلیم اور بہترین علاج معایلجہ سمیت دیگرسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسی کے تحت مساجد اور دفاتر میں کھلی کچریاں منعقد کی جا رہی ہیں۔اسی طرح کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہاہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ سپیشل انیشئیٹوپروگرام کے تحت عالمی معیار کے پولیس اسٹیشنز، دفاترو دیگر ترقیاتی پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔