World
Trending
بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے، ہلیری کلنٹن
جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہائوس میں واپس لائے ،سابق خاتون اول
شکاگو :امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہائوس میں واپس لائے اور بتایا کہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔کنونشن میں صدر بائیڈن صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کے حق میں اہم تقریر کریں گے۔