Lifestyle

شرمندگی سے سر اْٹھا کر نہیں چل سکتا، کولکتہ ریپ کیس پر متھن بھی بول پڑے

آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب اور خوفناک ہوجائیں گے

ممبئی :بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب اور خوفناک ہوجائیں گے۔متھن چکرورتی نے کولکتہ ریپ کیس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔سینیئر اداکار نے کہا کہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے جبکہ میرا مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں جلد از جلد سزا دی جائے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button